Book - حدیث 2678

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ الْقَسَامَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ حُوَيِّصَةَ وَمُحَيِّصَةَ ابْنَيْ مَسْعُودٍ وَعَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ ابْنَيْ سَهْلٍ خَرَجُوا يَمْتَارُونَ بِخَيْبَرَ فَعُدِيَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقُتِلَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تُقْسِمُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نُقْسِمُ وَلَمْ نَشْهَدْ قَالَ فَتُبْرِئُكُمْ يَهُودُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا تَقْتُلَنَا قَالَ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2678

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل باب: قسامت کابیان عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ مسعود کے بیٹے حویصہ اور محیصہ ( ؓ) اور سہل کے بیٹے عبداللہ بن عبدالرحمن ( ؓ) غلہ لینے خیبر گئے۔ ( وہاں) عبداللہ ؓ پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔ یہ معاملہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم قسمیں کھا کر (دیت کے) مستحق بنتے ہو؟ ‘‘ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم کیسے قسم کھا سکتے ہیں جبکہ ہم نے دیکھا نہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’پھر یہودی ( قسمیں کھا کر) تم سے بری ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول!ٍ تب تو وہ ہمیں قتل کرنا شروع کر دیں گے۔ ( وہ جسے چاہیں گے قتل کر کے پچاس جھوٹی قسمیں کھا لیا کریں گے۔) تب رسول اللہ ﷺ نے اپنے پاس ( بیت المال) سے اس کی دیت ادا فرمادی