Book - حدیث 2655

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ الْمُوضِحَةِ حسن صحیح حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ مِنْ الْإِبِلِ

ترجمہ Book - حدیث 2655

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل باب: جس زخم سے ہڈی ظا ہر ہو جائے عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جن زخموں سے ہڈی ظاہر ہو جائے ان میں پانچ پانچ اونٹ دیت ہے۔‘‘
تشریح : علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’موضحہ وہ زخم ہے جس سے ہڈی کی سفیدی ظاہر ہوجائے۔ جس موضحہ کا جرمانہ پانچ اونٹ ہے وہ ایسا موضحہ ہے جو سر اور چہرے میں ہو۔ کسی اور عضو پر اگر موضحہ زخم لگے تو اس پر مناسب نقد جرمانہ ہے۔‘‘ (النہایہ۔ مادہ، وضح) علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’موضحہ وہ زخم ہے جس سے ہڈی کی سفیدی ظاہر ہوجائے۔ جس موضحہ کا جرمانہ پانچ اونٹ ہے وہ ایسا موضحہ ہے جو سر اور چہرے میں ہو۔ کسی اور عضو پر اگر موضحہ زخم لگے تو اس پر مناسب نقد جرمانہ ہے۔‘‘ (النہایہ۔ مادہ، وضح)