Book - حدیث 2642

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ الْمِيرَاثِ مِنَ الدِّيَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا حَتَّى كَتَبَ إِلَيْهِ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا

ترجمہ Book - حدیث 2642

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل باب: دیت میں سے ترکے کی تقسیم سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے کہ عمر ؓ فرمایا کرتے تھے: دیت عاقلہ کو ملے گی، اور عورت کو اپنے خاوند کی دیت( خون بہا) سے ترکے والا حصہ نہیں ملے گا حتی کہ ضحاک بن سفیان ؓ نے انہیں خط لکھ کر بتایا کہ نبی ﷺ نے اشیم ضبابی ؓ کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت سے ترکہ دلوایا تھا۔ ( تب عمر ؓ نے رجوع فر لیا۔)
تشریح : 1۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی یہ رائے غالباً اس بنا پر بھی کہ دیت قاتل کے عصبہ ادا کرتے ہیں، لہذا و ہ مقتول کے عصبہ رشتے داروں کو ملنی چاہیے اور بیوی عصبہ میں شامل نہیں۔2 ۔ صحیح مسئلہ یہ ہے کہ دیت کی رقم بھی دوسرے ترکے کے حکم میں ہے ، لہذا جن جن وارثوں کو عام ترکہ ملتا ہے، انہیں اسی حساب سے دیت کی رقم بھی بطور ترکہ ملے گی۔3۔ صحابۂ کرام ﷢ سے بھی اجتہاد غلطی ممکن ہے ، اس لیے بعد کے علماء وائمہ سے بالاولیٰ غلطی صادر ہوسکتی ہے۔4۔ صحابۂ کرام﷢ حدیث معلوم ہوجانےپر اجتہادی رائے سے رجوع کرلیا کرتےتھے۔ علماء کو یہی طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔ 1۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی یہ رائے غالباً اس بنا پر بھی کہ دیت قاتل کے عصبہ ادا کرتے ہیں، لہذا و ہ مقتول کے عصبہ رشتے داروں کو ملنی چاہیے اور بیوی عصبہ میں شامل نہیں۔2 ۔ صحیح مسئلہ یہ ہے کہ دیت کی رقم بھی دوسرے ترکے کے حکم میں ہے ، لہذا جن جن وارثوں کو عام ترکہ ملتا ہے، انہیں اسی حساب سے دیت کی رقم بھی بطور ترکہ ملے گی۔3۔ صحابۂ کرام ﷢ سے بھی اجتہاد غلطی ممکن ہے ، اس لیے بعد کے علماء وائمہ سے بالاولیٰ غلطی صادر ہوسکتی ہے۔4۔ صحابۂ کرام﷢ حدیث معلوم ہوجانےپر اجتہادی رائے سے رجوع کرلیا کرتےتھے۔ علماء کو یہی طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔