Book - حدیث 2619

كِتَابُ الدِّيَاتِ بَابُ التَّغْلِيظِ فِي قَتْلِ مُسْلِمٍ ظُلْمًا صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَنَاحٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ الْجُوزَجَانِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَزَوَالُ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ قَتْلِ مُؤْمِنٍ بِغَيْرِ حَقٍّ»

ترجمہ Book - حدیث 2619

کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل باب: مسلمانوں کو ظلم کے طور پر قتل کرنا بڑا گناہ ہے سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کی نظر میں کسی مومن کو ناحق قتل کرنے سے پوری دنیا کا تباہ ہو جانا بھی کم اہمیت رکھتا ہے۔
تشریح : 1۔اللہ کی نظر میں مومن کا مقام بہت بلند ہے۔2۔ عام طور پر قتل کا سبب کوئی دنیوی مفاد ہوتا ہے ، اس چھوٹے سے مفاد کے لیے قتل کردینا بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ اللہ کی نظر میں مومن کی جان پوری دنیا کے خزانوں سے قیمتی ہے۔ 1۔اللہ کی نظر میں مومن کا مقام بہت بلند ہے۔2۔ عام طور پر قتل کا سبب کوئی دنیوی مفاد ہوتا ہے ، اس چھوٹے سے مفاد کے لیے قتل کردینا بہت بڑی غلطی ہے کیونکہ اللہ کی نظر میں مومن کی جان پوری دنیا کے خزانوں سے قیمتی ہے۔