Book - حدیث 2611

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَإِنَّ رِيحَهَا لَيُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ

ترجمہ Book - حدیث 2611

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کرنا ‘ یا اپنے آزاد کرنے والے کے علاوہ کسی اور کو مولیٰ ( آزاد کرنے والا) قرار دینا حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے والد کے سوا کسی اور کی طرف نسبت کرتا ہے تو وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا، حالانکہ اس کی خوشبو پانچ سو سال کے فاصلے سے محسوس ہوتی ہے۔
تشریح : (1)اصل باپ کےسواکسی اور آدمی کو اپنا باپ قراردینا حرام ہے۔ (2)جنت کی خوشبو نہ پانے کا مطلب یہ ہےکہ جنت مین ہر گز داخل نہیں ہوگابلکہ جنت کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے گا۔ (3)اس کا مفہوم یہ ہےوہ جہنم جائے گاسوائے اس کےکہاللہ تعالیٰ اس کی بڑی نیکی کی وجہ سےیا اپنی خاص رحمت سے اسے معاف کر دے۔ (1)اصل باپ کےسواکسی اور آدمی کو اپنا باپ قراردینا حرام ہے۔ (2)جنت کی خوشبو نہ پانے کا مطلب یہ ہےکہ جنت مین ہر گز داخل نہیں ہوگابلکہ جنت کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے گا۔ (3)اس کا مفہوم یہ ہےوہ جہنم جائے گاسوائے اس کےکہاللہ تعالیٰ اس کی بڑی نیکی کی وجہ سےیا اپنی خاص رحمت سے اسے معاف کر دے۔