Book - حدیث 2598

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْمُسْتَكْرَهِ ضعیف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ وَأَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُعَمَّرُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَنْبَأَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ اسْتُكْرِهَتْ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَرَأَ عَنْهَا الْحَدَّ وَأَقَامَهُ عَلَى الَّذِي أَصَابَهَا وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُ جَعَلَ لَهَا مَهْرًا

ترجمہ Book - حدیث 2598

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: جسے ( جرم کے ارتکاب پر زبردستی ) مجبور کیا گیا ہو ؟ عبدالجبار بن وائل نے اپنے والد (حضرت وائل بن حجر ؓ) سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ایک عورت سے زبردستی بدکاری کا ارتکاب کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اسے حد سے بری کر دیا، اور اس شخص پر حد جاری کی جس نے اس سے بدکاری کی تھی۔ صحابی نے یہ ذکر نہیں کیا کہ نبی ﷺ نے اس عورت کو مہر دلوایا تھا (یا نہیں۔)