Book - حدیث 2594

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ لَا يُقْطَعُ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَخِيهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ

ترجمہ Book - حدیث 2594

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: پھل یا کھجور کا گودا چرانے پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھل چرانے یا کھجور کا گودا چرانے پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔
تشریح : (1)پھل سے مراد درحت پر لگا ہوا پھل ہے۔ اگر کوئی شخص درخت پر سےپھل اتار کرکھالے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ہاں معمولی مار پیٹ ہوسکتی ہے یا معاف کیا جاسکتا ہے۔ (2)گودے سے مراد نرم حصہ ہے جوکجھور کے درخت کے اندر پایا جاتا ہے۔ اہل عرب اسے کھاتے ہیں۔ (1)پھل سے مراد درحت پر لگا ہوا پھل ہے۔ اگر کوئی شخص درخت پر سےپھل اتار کرکھالے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ہاں معمولی مار پیٹ ہوسکتی ہے یا معاف کیا جاسکتا ہے۔ (2)گودے سے مراد نرم حصہ ہے جوکجھور کے درخت کے اندر پایا جاتا ہے۔ اہل عرب اسے کھاتے ہیں۔