كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ الْخَائِنِ وَالْمُنْتَهِبِ وَالْمُخْتَلِسِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَيْسَ عَلَى الْمُخْتَلِسِ قَطْعٌ
کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل
باب: خیانت کرنے والے چھین کر اور اچک کر لے جانے والے کی سزا
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد سنا: اچکنے والے کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے۔
تشریح :
(1)خیانت کا مطلب ہے مالک کی بظاہر خیرخواہی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا مال خفیہ طور پر لے لینا۔چھیننے کامطلب ہے کسی سے کوئی چیز زبردستی لینا۔اچکنے کامطلب ہے کسی کی غفلت کافائدہ اٹھا کر اچانک چھین لینا۔
(2)ہاتھ کاٹنے کی سزا چوری کے جرم میں دی جاتی ہے۔مذکورہ جرائم چونکہ چوری میں شامل نہیں اس لیے ان کی سزا میں ہاتھ نہیں کاٹاجاتا۔
(3) ہاتھ نہ کاٹنے کا مطلب مجرم کو معاف کرنا نہیں بلکہ اسے کوئی دوسری مناسب سزا دینا مراد ہے۔