Book - حدیث 259

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ الِانْتِفَاعِ بِالْعِلْمِ وَالْعَمَلِ بِهِ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَشْعَثَ بْنَ سَوَّارٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ لِتُمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ لِتَصْرِفُوا وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْكُمْ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَهُوَ فِي النَّارِ»

ترجمہ Book - حدیث 259

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: علم سے فائدہ اٹھانا اور اس پر عمل کرنا سیدنا حذیفہ ؓ سےروایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد مبارک سنا ہے:’’ علم کو اس غرض سے حاصل نہ کرو کہ علماء کے مقابلے میں فخر کا اظہار کرو یا کم عقل لوگوں سے بحث کرو، یا لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرو۔ جس نے یہ کام کیا، وہ جہنمی ہے۔‘‘