Book - حدیث 2585

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ السَّارِقِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَمْرَةَ أَخْبَرَتْهُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا

ترجمہ Book - حدیث 2585

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: چور کی سزا حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہاتھ صرف چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (کی چوری) کی وجہ سے کاٹا جائے گا۔
تشریح : (1)رسول اللہﷺکے زمانے میں درہم دینار چلتے تھے۔درہم چاندی کاسکہ تھا دینار سونے کا۔ایک دیناربارہ درہم کےبرابر سمجھا جاتا تھااس لیے یہ دونوں حدیث ایک ہی مقدار کوظاہر کرتی ہیں۔ (2)اگر چرائی ہوئی چیز کی قیمت مذکورہ بالا مقدار سے کم ہوتو چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائےگاتاہم دوسری سزا جرمانےیاپٹائی کی صورت میں دی جائے گئے۔ (3)آج کل کاغذی سکوں کوسونے کا متبادل قرار دیا جاتاہے اس لیے چوتھائی دینار(ایک ماشہ ایک رتی٭تقریبا ایک گرام سونا )یا اتنی قیمت کی کوئی چیز چرائے جانے پر ہاتھ نہیں کاٹنے کی سزا دی جانی چاہیے۔ (1)رسول اللہﷺکے زمانے میں درہم دینار چلتے تھے۔درہم چاندی کاسکہ تھا دینار سونے کا۔ایک دیناربارہ درہم کےبرابر سمجھا جاتا تھااس لیے یہ دونوں حدیث ایک ہی مقدار کوظاہر کرتی ہیں۔ (2)اگر چرائی ہوئی چیز کی قیمت مذکورہ بالا مقدار سے کم ہوتو چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائےگاتاہم دوسری سزا جرمانےیاپٹائی کی صورت میں دی جائے گئے۔ (3)آج کل کاغذی سکوں کوسونے کا متبادل قرار دیا جاتاہے اس لیے چوتھائی دینار(ایک ماشہ ایک رتی٭تقریبا ایک گرام سونا )یا اتنی قیمت کی کوئی چیز چرائے جانے پر ہاتھ نہیں کاٹنے کی سزا دی جانی چاہیے۔