Book - حدیث 2581

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ صحیح حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ الْجَزَرِيُّ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أُتِيَ عِنْدَ مَالِهِ فَقُوتِلَ فَقَاتَلَ فَقُتِلَ فَهُوَ شَهِيدٌ

ترجمہ Book - حدیث 2581

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا قتل ہو گیا وہ شہید ہے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کے مال کے پاس کوئی آئے اور (اسے لینے کی کوشش کرے، جب وہ بچانا چاہے تو) اس سے جنگ کی جائے، تب وہ (حملہ آور سے) لڑے اور قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔