Book - حدیث 2577

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنْ شَهَرَ السِّلَاحَ صحیح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْبَرَّادِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةُ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ مَنْ شَهَرَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا

ترجمہ Book - حدیث 2577

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: جو ( کسی پر حملہ کرنے کے لیے ) ہتھیار نکالے حضرت ابو موسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ہم پر (حملہ کرنے کے لیے) ہتھیار نکالا وہ ہم میں سے نہیں۔
تشریح : (1)مسلمانوں کوخوف زدہ کرنا بڑا گناہ ہے۔ (2)کسی مسلمان کے خلاف لڑنا یا اس پر حملہ آور ہونا کبیرہ گناہ ہے۔ (3)ہم میں سے نہیں ہے۔ کا مطلب وہ مسلمانوں کے طریقے پر نہیں ہے۔واللہ اعلم (1)مسلمانوں کوخوف زدہ کرنا بڑا گناہ ہے۔ (2)کسی مسلمان کے خلاف لڑنا یا اس پر حملہ آور ہونا کبیرہ گناہ ہے۔ (3)ہم میں سے نہیں ہے۔ کا مطلب وہ مسلمانوں کے طریقے پر نہیں ہے۔واللہ اعلم