Book - حدیث 2569

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ حَدِّ السَّكْرَانِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ سَمِعْتُهُ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مَا كُنْتُ أَدِي مَنْ أَقَمْتُ عَلَيْهِ الْحَدَّ إِلَّا شَارِبَ الْخَمْرِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسُنَّ فِيهِ شَيْئًا إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ جَعَلْنَاهُ نَحْنُ

ترجمہ Book - حدیث 2569

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: شراب پینے والے کی سزا حضرت علی بن ابی طالب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں جس پر حد لگاؤں، اس کی دیت نہیں دوں گا سوائے شراب پینے والے کے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اس کے لیے کوئی خاص سزا مقرر نہیں کی۔ یہ تو ہم لوگوں نے خود مقرر کر لی ہے۔
تشریح : (1)حدیث:2571میں حضرت علی سے مذکور ہےکہ رسول اللہ ﷺنے شراب پینے والےکو چالیس کوڑے لگوائے تھے۔معوم ہوتا ہے حضرت علی نےاس مقدار کوایک مقرر سزا تصور نہیں کیا بلکہ اسے اسے ایک اندازر کی حیثیت دی ہے۔ (2)حضرت عمر نے اس سزا میں اضافہ کر کے اسی کوڑے مقرر فرمائی۔دیکھیے:(حدیث:2571)حضرت عمر نے یہ سزاصحابہ کے مشورے سے مقررکی تھی۔یہ مشورہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کاتھااورباقی صحابہ کرام نے اختلاف نہ کرکے تائید فرمائی۔ (صحیح مسلم‘الحدود‘باب حد الخمر‘حدیث:1706) (1)حدیث:2571میں حضرت علی سے مذکور ہےکہ رسول اللہ ﷺنے شراب پینے والےکو چالیس کوڑے لگوائے تھے۔معوم ہوتا ہے حضرت علی نےاس مقدار کوایک مقرر سزا تصور نہیں کیا بلکہ اسے اسے ایک اندازر کی حیثیت دی ہے۔ (2)حضرت عمر نے اس سزا میں اضافہ کر کے اسی کوڑے مقرر فرمائی۔دیکھیے:(حدیث:2571)حضرت عمر نے یہ سزاصحابہ کے مشورے سے مقررکی تھی۔یہ مشورہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کاتھااورباقی صحابہ کرام نے اختلاف نہ کرکے تائید فرمائی۔ (صحیح مسلم‘الحدود‘باب حد الخمر‘حدیث:1706)