Book - حدیث 2565

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ إِقَامَةِ الْحُدُودِ عَلَى الْإِمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَشِبْلٍ قَالُوا كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ فَقَالَ اجْلِدْهَا فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدْهَا ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ فَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ

ترجمہ Book - حدیث 2565

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: لونڈیوں پر حد لگانا حضرت ابوہریرہ، حضرت زید بن خالد اور حضرت شبل رضی اللہ عنھم سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک آدمی نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سول کیا جو شادی سے پہلے زنا کر لے۔ تو آپ نے فرمایا: اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر (دوبارہ) زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔ پھر تیسری یا چوتھی بار فرمایا: پھر اسے فروخت کر دو، خواہ بالوں کی ایک رسی کے عوض فروخت ہو۔