Book - حدیث 2564

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ وَمَنْ أَتَى بَهِيمَةً ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَعِيلَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ وَمَنْ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ

ترجمہ Book - حدیث 2564

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: محرم خاتون سے ناجائز تعلق قائم کرنے اور جانور سے بدفعلی کرنے کی سزا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص محرم عورت سے بدکاری کرے تو اسے قتل کر دو۔ اور جو شخص کسی جانور سے بدفعلی کرے تو اسے بھی قتل کر دو، اور اس جانور کو بھی ہلاک کر دو۔
تشریح : (1)سوتیلی ماں سےنکاح کرنے والے کے لیے سزائے موت ثابت ہے۔(سنن ابن ماجہ حدیث:2607)کسی دوسری محرم عورت (مثلا:بہن بیٹی بھتیجی بھانجی وغیرہ)سےنکاح کرنےوالے کواس پر قیاس کیا جائے گا۔ (2)جانور سے بدفعلی کرنے والے کی بھی سزاموت ہے۔ (3)جانور کوقتل کرنے مین کئی حکمتیں ہیں: (ا)دوسروں کےلیےعبرت۔ (ب)فحش عمل کی تشہیر سےبچاؤتاکہ اس جانور کوکوئی دیکھ کر موئی شخص یہ نہ کہےاس جانورکے ساتھ فلاں نےبدفعلی کی تھی۔ (ج)اس جانور کا گوشت کھانے یااس پر سواری کرنے سےاجتناب جس کےساتھ ایسی حرکت کی گئی وغیرہ۔ (4)اگریہ جانور مجرم کی ملکیت نہیں تواسے قتل کرکے اس کی قیمت اس کے ترکےمیں سےمالک کو ادا کی جائے۔واللہ اعلم (1)سوتیلی ماں سےنکاح کرنے والے کے لیے سزائے موت ثابت ہے۔(سنن ابن ماجہ حدیث:2607)کسی دوسری محرم عورت (مثلا:بہن بیٹی بھتیجی بھانجی وغیرہ)سےنکاح کرنےوالے کواس پر قیاس کیا جائے گا۔ (2)جانور سے بدفعلی کرنے والے کی بھی سزاموت ہے۔ (3)جانور کوقتل کرنے مین کئی حکمتیں ہیں: (ا)دوسروں کےلیےعبرت۔ (ب)فحش عمل کی تشہیر سےبچاؤتاکہ اس جانور کوکوئی دیکھ کر موئی شخص یہ نہ کہےاس جانورکے ساتھ فلاں نےبدفعلی کی تھی۔ (ج)اس جانور کا گوشت کھانے یااس پر سواری کرنے سےاجتناب جس کےساتھ ایسی حرکت کی گئی وغیرہ۔ (4)اگریہ جانور مجرم کی ملکیت نہیں تواسے قتل کرکے اس کی قیمت اس کے ترکےمیں سےمالک کو ادا کی جائے۔واللہ اعلم