Book - حدیث 2557
كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ رَجْمِ الْيَهُودِيِّ وَالْيَهُودِيَّةِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَمَ يَهُودِيًّا وَيَهُودِيَّةً
ترجمہ Book - حدیث 2557
کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل
باب: یہودی مرد اور یہودی عورت کو سنگسار کرنا
حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو سنگسار کیا۔
تشریح :
(1)زنا سابقہ شریعتوں میں بھی جرم تھا اور ا یہود کے ہاں بھی اس کی سزارجم ہے۔
(2)اسلامی حکومت میں غیر مسلموں پربھی اسلامی سزائیں نافذہوتی ہیں۔
(1)زنا سابقہ شریعتوں میں بھی جرم تھا اور ا یہود کے ہاں بھی اس کی سزارجم ہے۔
(2)اسلامی حکومت میں غیر مسلموں پربھی اسلامی سزائیں نافذہوتی ہیں۔