Book - حدیث 2552

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنْ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُفِعَ إِلَيْهِ رَجُلٌ وَطِئَ جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ فَلَمْ يَحُدَّهُ

ترجمہ Book - حدیث 2552

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنے والے کی سزا حضرت سلمہ بن محیق ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک مرد پیش کیا گیا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے مباشرت کی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے حد نہیں لگائی۔
تشریح : بیوی کی مملوکہ لونڈی سے زنا کے بارے میں صحابہ کے اقوال مختلف ہیں۔امام شوکانی رحمہ اللہ نےحضرت نعمان بن بشیر کے فیصلے کو ترجیح دی ہےاور اس کی وجہ یہ ہے بیوی کی ملکیت میں شوہر کےتصرف کی وجہ سے ایک شبہ موجود ہےاس لیے رجم نہ کیا جائے۔واللہ اعلم تفصیل کے لیے دیکھیے:(عون المعبودشرح سنن ابی داود:99۔92/12)‎ بیوی کی مملوکہ لونڈی سے زنا کے بارے میں صحابہ کے اقوال مختلف ہیں۔امام شوکانی رحمہ اللہ نےحضرت نعمان بن بشیر کے فیصلے کو ترجیح دی ہےاور اس کی وجہ یہ ہے بیوی کی ملکیت میں شوہر کےتصرف کی وجہ سے ایک شبہ موجود ہےاس لیے رجم نہ کیا جائے۔واللہ اعلم تفصیل کے لیے دیکھیے:(عون المعبودشرح سنن ابی داود:99۔92/12)‎