كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنْ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ ضعیف حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ أُتِيَ النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ بِرَجُلٍ غَشِيَ جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ فَقَالَ لَا أَقْضِي فِيهَا إِلَّا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ جَلَدْتُهُ مِائَةً وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَذِنَتْ لَهُ رَجَمْتُهُ
کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: بیوی کی لونڈی سے بدکاری کرنے والے کی سزا حضرت حبیب بن سالم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: حضرت نعمان بن بشیر ؓ کی خدمت میں ایک مرد پیش کیا گیا جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے مباشرت کی تھی۔ حضرت نعمان ؓ نے فرمایا: میں اس کے بارے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ ﷺ کا فیصلہ ہے۔ پھر فرمایا: اگر عورت نے مرد کو لونڈی سے مباشرت کی اجازت دی تھی تو میں اس (مرد) کو سو کوڑے لگواؤں گا۔) اور اگر اس نے اجازت نہیں دی تھی تو میں اسے سنگسار کروا دوں گا۔