Book - حدیث 2542

كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَنْ لَا يَجِبُ عَلَيْهِ الْحَدُّ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيَّ يَقُولُ فَهَا أَنَا ذَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 2542

کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل باب: کس پر حد لگانا واجب نہیں ؟ حضرت عظیہ قرظی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے (مذکورہ بالا واقعہ بیان کرتے ہوئے) فرمایا: یہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔
تشریح : (1)بنو قریظہ کا مسلمانوں سے یہ معاہدہ ہوچکا تھاکہ وہ مسلمانوں کےخلاف وہ قریش مکہ کی مددنہیں کریں گئے لیکن بنونظیرکے سردار حیی بن اخطب کےبہکانےسے بنوقریظہ کا سردارکعب بن اسد عہدشکنی پر آمادہ ہوگیا۔اور بنوقریظہ نے جنگ خندق میں عملا کفار کی مدد کی اور ایسی کاروائیاں کیں جس مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔اس بنو قریظہ عہدشکنی مرتکب ہوا۔ (2)جنگ خندق سے فارغ ہوکر نبیﷺ نےبنوقریظہ کی بستی کامحاصرہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں رعب ڈال دیا اوروہ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوگئے اورکہا حضرت سعدبن معاذ جوفیصلہ کریں گئے وہ ہمیں قبول ہوگا۔حضرت سعدبن معاذ نےفیصلہ دیا بنوقریظہ کے سب مردوں کوقتل کردیاجائے عورتوں اوربچوں قید کردیاجائے اور ان کامال اسباب مسلمانوں میں تقسیم کردیاجائے۔(تفصیل کےلیے دیکھیے:الرحیق المختوم ص:509تا512) (3)زیرناف بال اگ آنا بلوغت کی علامت ہے۔ (4)نابالغ بچوں پرحدنافذنہیں ہوتی البتہ مناسب تعزیر لگائی جاسکتی ہے۔ (1)بنو قریظہ کا مسلمانوں سے یہ معاہدہ ہوچکا تھاکہ وہ مسلمانوں کےخلاف وہ قریش مکہ کی مددنہیں کریں گئے لیکن بنونظیرکے سردار حیی بن اخطب کےبہکانےسے بنوقریظہ کا سردارکعب بن اسد عہدشکنی پر آمادہ ہوگیا۔اور بنوقریظہ نے جنگ خندق میں عملا کفار کی مدد کی اور ایسی کاروائیاں کیں جس مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔اس بنو قریظہ عہدشکنی مرتکب ہوا۔ (2)جنگ خندق سے فارغ ہوکر نبیﷺ نےبنوقریظہ کی بستی کامحاصرہ کیا۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں رعب ڈال دیا اوروہ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہوگئے اورکہا حضرت سعدبن معاذ جوفیصلہ کریں گئے وہ ہمیں قبول ہوگا۔حضرت سعدبن معاذ نےفیصلہ دیا بنوقریظہ کے سب مردوں کوقتل کردیاجائے عورتوں اوربچوں قید کردیاجائے اور ان کامال اسباب مسلمانوں میں تقسیم کردیاجائے۔(تفصیل کےلیے دیکھیے:الرحیق المختوم ص:509تا512) (3)زیرناف بال اگ آنا بلوغت کی علامت ہے۔ (4)نابالغ بچوں پرحدنافذنہیں ہوتی البتہ مناسب تعزیر لگائی جاسکتی ہے۔