Book - حدیث 2532

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابُ مَنْ أَرَادَ عِتْقَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ فَلْيَبْدَأْ بِالرَّجُلِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَ لَهَا غُلَامٌ وَجَارِيَةٌ زَوْجٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَهُمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ أَعْتَقْتِهِمَا فَابْدَئِي بِالرَّجُلِ قَبْلَ الْمَرْأَةِ

ترجمہ Book - حدیث 2532

کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل باب: جو شخص کسی مرد اور اس کی بیوی کو آزاد کرنا چاہیے وہ مرد کو پہلے آزاد کرے ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ان کا ایک غلام تھا اور ایک لونڈی تھی جو آپس میں میاں بیوی تھے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہوں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تو انہیں آزاد کرے تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرنا۔