Book - حدیث 2520

كِتَابُ الْعِتْقِ بَابُ الْمُكَاتَبِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ نَبْهَانَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتَبٌ وَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ

ترجمہ Book - حدیث 2520

کتاب: غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام ومسائل باب: غلام سے آزادی کے معاہدے کا بیان ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جب کسی عورت کا غلام مکاتب ہو اور اس کے پاس ادا کرنے (اور آزاد ہو جانے) کے لیے رقم موجود ہو تو مالکہ کو اس سے پردہ کرنا چاہیے۔
تشریح : غلام ادائیگی مکمل ہونے تک آزادی کے حکم میں نہیں آتامحض ادائیگی کی رقم موجودہونے سے اس سے مالکہ کوپردہ لازم نہیں ہوگاجب تک ادائیگی نہ کردے جبکہ مذکورہ حدیث حزم واحتیاط اور تورع پرمحمول ہوگی جیسا کہ بعض ائمہ نے اس کی تصریح کی ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے:(الموسۃ الحدیثیہ:73/44) غلام ادائیگی مکمل ہونے تک آزادی کے حکم میں نہیں آتامحض ادائیگی کی رقم موجودہونے سے اس سے مالکہ کوپردہ لازم نہیں ہوگاجب تک ادائیگی نہ کردے جبکہ مذکورہ حدیث حزم واحتیاط اور تورع پرمحمول ہوگی جیسا کہ بعض ائمہ نے اس کی تصریح کی ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے:(الموسۃ الحدیثیہ:73/44)