كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ اللُّقَطَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدَ لُقَطَةً فَلْيُشْهِدْ ذَا عَدْلٍ أَوْ ذَوَيْ عَدْلٍ ثُمَّ لَا يُغَيِّرْهُ وَلَا يَكْتُمْ فَإِنْ جَاءَ رَبُّهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا وَإِلَّا فَهُوَ مَالُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
کتاب: گم شدہ چیز ملنے سے متعلق احکام ومسائل
باب: گری پڑی چیز کا بیان
حضرت عیاض بن حمار ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کسی کی گم شدہ چیز ملے تو اسے چاہیے کہ ایک یا دو معتبر آدمیوں کو گواہ بنا لے۔ پھر اس میں تبدیلی نہ کرے اور نہ اسے چھپائے۔ بعد ازاں اگر اس کا مالک آ جائے تو وہ (مالک) اس کا زیادہ حق دار ہے ورنہ وہ اللہ کا مال ہے جسے وہ چاہتا ہے، دے دیتا ہے۔
تشریح :
1۔ گواہ بنانے کافائدہ یہ ہے کہ بعد میں کوئی شخص آکر یہ دعوی نہ کرے کہ یہ چیز تومیری ہے لیکن اس میں خیانت کی گئی ہے مثلاً : وہ تھیلی کی علامات پوری بتا دیتا ہے اور جب اسے وہ تھیلی دی جاتی ہے تو وہ کہتاہے کہ اس میں سے کچھ رقم نکال لی گئی ہے تو گواہ اس کی تردید کریں گے کہ رقم اتنی ہی تھی ۔
2۔ وہ اللہ کا مال ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس شخص کو یہ مل دیے دیا ہے اب ( ایک سال کےبعد)اس کےلیے اس کا استعمال جائز ہوگیاہے ۔
3۔ اسلام میں دیانت داری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ گم شدہ چیز مالک کو واپس کرنا دیانت داری کا مظہر ہے ۔اس میں دوسرے کی خیر خواہی بھی ہے اور حرام یامشکوک رزق سے اجتناب بھی ۔ یہ سب صفات ایک مومن میں ہونا ضرور ی ہیں ۔