Book - حدیث 2502

كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ ضَالَّةِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 2502

کتاب: گم شدہ چیز ملنے سے متعلق احکام ومسائل باب: گم شدہ اونٹ ‘ گائے اور بکری کاحکم حضرت عبداللہ بن شخیر عامری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مومن کا گم شدہ جانور (جہنم کی) آگ کا شعلہ ہے۔
تشریح : 1۔[ضالۃ] سےمراد وہ جانور ہے جو اپنے ریوڑ سے الگ ہو کر گم ہوگیا اورمعلوم نہ ہو کہ کس کا ہے ۔ اس پر قبضہ کرنا جائز نہیں ۔ 2۔ بے جان چیز(مثلاً:رقم وغیرہ) گری پڑی مل جائے تواسے (لقطہ] کہتےہیں ۔ اس کابیان اگلے باب میں آرہا ہے ۔ 1۔[ضالۃ] سےمراد وہ جانور ہے جو اپنے ریوڑ سے الگ ہو کر گم ہوگیا اورمعلوم نہ ہو کہ کس کا ہے ۔ اس پر قبضہ کرنا جائز نہیں ۔ 2۔ بے جان چیز(مثلاً:رقم وغیرہ) گری پڑی مل جائے تواسے (لقطہ] کہتےہیں ۔ اس کابیان اگلے باب میں آرہا ہے ۔