Book - حدیث 2501

كِتَابُ الشُّفْعَةِ بَابُ طَلَبِ الشُّفْعَةِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا شُفْعَةَ لِشَرِيكٍ عَلَى شَرِيكٍ إِذَا سَبَقَهُ بِالشِّرَاءِ وَلَا لِصَغِيرٍ وَلَا لِغَائِبٍ

ترجمہ Book - حدیث 2501

کتاب: شفعہ سے متعلق احکام ومسائل باب: حق شفعہ کا مطالبہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک شریک کو دوسرے شریک پر شفعے کا حق نہیں، جب وہ اس سے پہلے خرید لے۔ نہ چھوٹے (نا بالاغ) بچے کو حق شفعہ حاصل ہے، نہ غیر حاضر ہو۔
تشریح : شریک پر شریک کےشفعے کادعوی کرنے کامطلب یہ ہے کہ جب کسی چیز میں تین افراد شریک ہوں اوران میں سے ایک آدمی دوسرے کاحصہ خرید لے توتیسرے کوشفعے کادعوی کرنے کاحق حاصل نہیں لیکن یہ روایت سخت ضعیف ہے ۔ شریک پر شریک کےشفعے کادعوی کرنے کامطلب یہ ہے کہ جب کسی چیز میں تین افراد شریک ہوں اوران میں سے ایک آدمی دوسرے کاحصہ خرید لے توتیسرے کوشفعے کادعوی کرنے کاحق حاصل نہیں لیکن یہ روایت سخت ضعیف ہے ۔