Book - حدیث 2493

كِتَابُ الشُّفْعَةِ بَابُ مَنْ بَاعَ رُبَاعًا فَلْيُؤْذِنْ شَرِيكَهُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانَ وَالْعَلَاءُ بْنُ سَالِمٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَأَرَادَ بَيْعَهَا فَلْيَعْرِضْهَا عَلَى جَارِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2493

کتاب: شفعہ سے متعلق احکام ومسائل باب: زمین بیچتے وقت شریک کو اطلاع دینا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جس کے پاس زمین ہو اور وہ اسے بیچنا چاہے تو اسے چاہیے کہ اپنے ہمسائے کو (خریدنے کی) پیش کش کرے۔
تشریح : 1۔ جب دو آدمی ایک زمین یا مکان کے مشترکہ طورپرمالک ہوں اورایک آدمی اپنا حصہ فروخت کرنا چاہے تواسے چاہیے کہ پہلے اپنے اس ساتھی کوبتائے جواس کے ساتھ شریک ہے اگر وہ مناسب قیمت پرخریدنے پررضا مند ہوتوٹھیک ہے ورنہ ہ کہہ دے کہ میں نہیں خریدنا چاہتا جسے چاہو فروخت کردو۔ 2۔ اگر راستےجداجدا ہیں اورشراکت یا حصہ نہیں بھی ہے محض ہمسائیگی ہے توپھر بھی ہمسایہ اس بات کازیادہ حق رکھتاہے کہ مکان یا زمین بیچتے وقت اسے بتایا جائےتاکہ وہ چاہے توخریدلے۔ 3۔ شفعہ کےقانون کی بنیاد باہمی ہمددردی پرہے کیونکہ عموما ہمسائے کواس قطعہ زمین کےخریدنے سےاجنبی کی نسبت زیادہ فوائدہ حاصل ہوتےہیں جب کہ بیچنے والے کےلیےہمسائے کےہاتھ بیچنا یااجنبی کےہاتھ فروخت کرنابرابرہے لہذا اگر ہمسائے کوزائد فائدہ حاصل ہوجائے تویہ بہت اچھی بات ہے ۔ 1۔ جب دو آدمی ایک زمین یا مکان کے مشترکہ طورپرمالک ہوں اورایک آدمی اپنا حصہ فروخت کرنا چاہے تواسے چاہیے کہ پہلے اپنے اس ساتھی کوبتائے جواس کے ساتھ شریک ہے اگر وہ مناسب قیمت پرخریدنے پررضا مند ہوتوٹھیک ہے ورنہ ہ کہہ دے کہ میں نہیں خریدنا چاہتا جسے چاہو فروخت کردو۔ 2۔ اگر راستےجداجدا ہیں اورشراکت یا حصہ نہیں بھی ہے محض ہمسائیگی ہے توپھر بھی ہمسایہ اس بات کازیادہ حق رکھتاہے کہ مکان یا زمین بیچتے وقت اسے بتایا جائےتاکہ وہ چاہے توخریدلے۔ 3۔ شفعہ کےقانون کی بنیاد باہمی ہمددردی پرہے کیونکہ عموما ہمسائے کواس قطعہ زمین کےخریدنے سےاجنبی کی نسبت زیادہ فوائدہ حاصل ہوتےہیں جب کہ بیچنے والے کےلیےہمسائے کےہاتھ بیچنا یااجنبی کےہاتھ فروخت کرنابرابرہے لہذا اگر ہمسائے کوزائد فائدہ حاصل ہوجائے تویہ بہت اچھی بات ہے ۔