Book - حدیث 2487

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ حَرِيمِ الْبِئْرِ ضعیف حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي الصُّغْدِيِّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ صُقَيْرٍ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ أَبِي غَالِبٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرِيمُ الْبِئْرِ مَدُّ رِشَائِهَا

ترجمہ Book - حدیث 2487

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: کنویں سے متعلق رقبہ حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرامای: کنویں کا حریم (متعلقہ رقبہ) اس کے رسے کی لمبائی کے برابر ہوتا ہے۔
تشریح : رسے کی لمبائی سےمراد یہ ہے کہ پانی کس قدر گہر ا ہے اور ڈول کےساتھ کتنا لمبا رسا کنویں میں لٹکایا جائے تو پانی تک پہنچتا ہے یعنی کنویں کے قریب کی اتنی جگہ کنویں کا حریم ہے ۔ 2۔ ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداضعیف قرار دیاہے اورنیچے تحقیق وتخریج میں اس کے شواہد ذکر کرنے کے بعد کہا ہے کہ مذکورہ روایت ان شواہد کی بنا پرحسن درجےتک پہنچ جاتی ہے لہذا مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اورقابل حجت ہے ۔ رسے کی لمبائی سےمراد یہ ہے کہ پانی کس قدر گہر ا ہے اور ڈول کےساتھ کتنا لمبا رسا کنویں میں لٹکایا جائے تو پانی تک پہنچتا ہے یعنی کنویں کے قریب کی اتنی جگہ کنویں کا حریم ہے ۔ 2۔ ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداضعیف قرار دیاہے اورنیچے تحقیق وتخریج میں اس کے شواہد ذکر کرنے کے بعد کہا ہے کہ مذکورہ روایت ان شواہد کی بنا پرحسن درجےتک پہنچ جاتی ہے لہذا مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اورقابل حجت ہے ۔