Book - حدیث 2486

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ حَرِيمِ الْبِئْرِ حسن حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُكَيْنٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى ح و حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ الْمَكِيُّ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَفَرَ بِئْرًا فَلَهُ أَرْبَعُونَ ذِرَاعًا عَطَنًا لِمَاشِيَتِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2486

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: کنویں سے متعلق رقبہ حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے کنواں کھودا تو چالیس ہاتھ زمین اس کے مویشیوں کے بیٹھنے کے لیے ہے۔
تشریح : 1۔اونٹوں کوپانی پلایا جاتاہے توایک دفعہ پانی پی کروہ کنویں کےقریب بیٹھ جاتےہیں پھر کچھ وقت کے بعد دوبارہ پانی پیتے ہیں اس مقصد کےلیے کنویں کےقریب جگہ مختص کی جاتی ہے ۔ 2۔ جو شخص ایسی جگہ کنواں کھودتا ہے جو کسی کی ملکیت نہیں تو وہ کنواں اور اس کے قریب کی چالیس ہاتھ جگہ اس کی ملکیت ہوجاتی ہے۔ 1۔اونٹوں کوپانی پلایا جاتاہے توایک دفعہ پانی پی کروہ کنویں کےقریب بیٹھ جاتےہیں پھر کچھ وقت کے بعد دوبارہ پانی پیتے ہیں اس مقصد کےلیے کنویں کےقریب جگہ مختص کی جاتی ہے ۔ 2۔ جو شخص ایسی جگہ کنواں کھودتا ہے جو کسی کی ملکیت نہیں تو وہ کنواں اور اس کے قریب کی چالیس ہاتھ جگہ اس کی ملکیت ہوجاتی ہے۔