Book - حدیث 2483

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ الشُّرْبِ مِنَ الْأَوْدِيَةِ وَمِقْدَارِ حَبْسِ الْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي شُرْبِ النَّخْلِ مِنْ السَّيْلِ أَنَّ الْأَعْلَى فَالْأَعْلَى يَشْرَبُ قَبْلَ الْأَسْفَلِ وَيُتْرَكُ الْمَاءُ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ يُرْسَلُ الْمَاءُ إِلَى الْأَسْفَلِ الَّذِي يَلِيهِ وَكَذَلِكَ حَتَّى تَنْقَضِيَ الْحَوَائِطُ أَوْ يَفْنَى الْمَاءُ

ترجمہ Book - حدیث 2483

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: وادیوں سے آنے والے پانی کا استعمال کیسے کیا جائے اور پانی کس قدر روکنا چاہیے ؟ حضرت عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیلاب کے پانی سے کھجوروں کے باغ کو سینچنے کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ اوپر والا نیچے والے سے پہلے پانی لے، اور پانی ٹخنوں تک چھوڑا جائے، پھر پانی اس سے متصل نیچے والے کی طرف چھوڑ دیا جائے، اسی طرح (سلسلہ جاری رہے) حتی کہ باغ ختم ہو جائیں یا پانی ختم ہو جائے۔