Book - حدیث 2479

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ النَّهْيِ عَنْ مَنْعِ فَضْلِ الْمَاءِ لِيَمْنَعَ بِهِ الْكَلَأَ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ حَارِثَةَ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُمْنَعُ فَضْلُ الْمَاءِ وَلَا يُمْنَعُ نَقْعُ الْبِئْرِ

ترجمہ Book - حدیث 2479

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: گھاس بچانے کے لیے ضرورت سے زائد پانی سے روکنے کی ممانعت حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: زائد پانی نہ روکا جائے، اور کنویں کے پانی سے منع نہ کیا جائے۔
تشریح : 1 ۔اگر کوئی شخص ایسی جگہ کنواں کھودے جوکسی کی ملکیت نہیں تووہ اس کنویں کااورایک حد تک اس کے قریب کی زمین کامالک ہو جاتاہے تاہم اسے دوسروں کااس پانی سےاستفادہ کرنے سے منع نہیں کرنا چاہیے۔ 2۔ اس زمین کےقریب اگر گھاس وغیرہ اگی ہوئی ہو اور وہاں لوگوں کےجانور چرتےہوں تووہ جانور پانی پینے اس کنویں پرآئیں گے اسے ان جانوروں کوپانی پینے سے منع نہیں کرنا چاہیے ۔ 3۔ جانوروں کو پانی پینے سے روکنے کامقصد یہ بھی ہوسکتاہے کہ اس طرح وہ جانور دوسرے مقام پرچرس گے اوریہاں کی گھاس اس کے جانوروں کےکام آئے گی ۔ یہ خود غرضی ہے اور مسلمانوں کی مشترک گھاس پرقبضہ کرنے کا حیلہ ہے اس لیے منع ہے۔ 1 ۔اگر کوئی شخص ایسی جگہ کنواں کھودے جوکسی کی ملکیت نہیں تووہ اس کنویں کااورایک حد تک اس کے قریب کی زمین کامالک ہو جاتاہے تاہم اسے دوسروں کااس پانی سےاستفادہ کرنے سے منع نہیں کرنا چاہیے۔ 2۔ اس زمین کےقریب اگر گھاس وغیرہ اگی ہوئی ہو اور وہاں لوگوں کےجانور چرتےہوں تووہ جانور پانی پینے اس کنویں پرآئیں گے اسے ان جانوروں کوپانی پینے سے منع نہیں کرنا چاہیے ۔ 3۔ جانوروں کو پانی پینے سے روکنے کامقصد یہ بھی ہوسکتاہے کہ اس طرح وہ جانور دوسرے مقام پرچرس گے اوریہاں کی گھاس اس کے جانوروں کےکام آئے گی ۔ یہ خود غرضی ہے اور مسلمانوں کی مشترک گھاس پرقبضہ کرنے کا حیلہ ہے اس لیے منع ہے۔