Book - حدیث 2471

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ تَلْقِيحِ النَّخْلِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ أَصْوَاتًا فَقَالَ مَا هَذَا الصَّوْتُ قَالُوا النَّخْلُ يُؤَبِّرُونَهَا فَقَالَ لَوْ لَمْ يَفْعَلُوا لَصَلَحَ فَلَمْ يُؤَبِّرُوا عَامَئِذٍ فَصَارَ شِيصًا فَذَكَرُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ كَانَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنُكُمْ بِهِ وَإِنْ كَانَ مِنْ أُمُورِ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ

ترجمہ Book - حدیث 2471

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: مادہ کھجور میں نر کھجور کا پیوند لگانا حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو کچھ (لوگوں کی) آوازیں سنائی دیں تو آپ نے فرمایا: یہ آواز کیسی ہے؟ عرض کیا گیا: لوگ کھجوروں کو پیوند لگا رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اگر وہ ایسے نہ کریں تو بھی درست ہے۔ چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے اس سال پیوند نہ لگائے تو پھل بہت خراب آیا۔ انہوں نے نبی ﷺ سے یہ صورت حال عرض کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تمہاری دنیا کا کوئی معاملہ ہو تو اسے خود (اپنے تجربات اور رائے کی روشنی میں) انجام دے لیا کرو۔ اگر تمہارے دین کا معاملہ ہو تو میری طرف رجوع کیا کرو۔