Book - حدیث 2463

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَكْرَى الْأَرْضَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ فَهُوَ يُعْمَلُ بِهِ إِلَى يَوْمِكَ هَذَا

ترجمہ Book - حدیث 2463

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: تہائی اور چوتھائی حصے پر مزارعت کی اجازت حضرت طاوس ؓ سے روایت ہے، (انہوں نے فرمایا) حضرت معاذ بن جبل ؓ نے نبی ﷺ کے عہد مبارک میں، حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے زمانہ خلافت میں تہائی اور چوتھائی کی شرط پر زمین کرائے پر دی۔ اور آج تک اسی پر عمل ہوتا آ رہا ہے۔