Book - حدیث 2461

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ مَايُكْرَهُ مِنَ الْمُزَارَعَةِ ضعیف حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَغْفِرُ اللَّهُ لِرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَا وَاللَّهِ أَعْلَمُ بِالْحَدِيثِ مِنْهُ إِنَّمَا أَتَى رَجُلَانِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ اقْتَتَلَا فَقَالَ إِنْ كَانَ هَذَا شَأْنُكُمْ فَلَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ فَسَمِعَ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَوْلَهُ فَلَا تُكْرُوا الْمَزَارِعَ

ترجمہ Book - حدیث 2461

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: ناپسندیدہ مزارعت کا بیان حضرت عروہ بن زبیر ؓ سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت ؓ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ حضرت رافع بن خدیج ؓ کی غلطی معاف فرمائے۔ قسم ہے اللہ کی! یہ حدیث مجھے ان سے زیادہ معلوم ہے۔ دو آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے جو آپس میں لڑ پڑے تھے۔ تب آپ نے فرمایا: اگر تم لوگوں کا یہی حال ہے تو کھیت بٹائی پر نہ دیا کرو۔ حضرت رافع بن خدیج ؓ نے اتنا جملہ سن لیا: کھیت بٹائی پر نہ دیا کرو۔