Book - حدیث 2459

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ مَايُكْرَهُ مِنَ الْمُزَارَعَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهِ ظُهَيْرٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ لَنَا رَافِقًا فَقُلْتُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ حَقٌّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَصْنَعُونَ بِمَحَاقِلِكُمْ قُلْنَا نُؤَاجِرُهَا عَلَى الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالْأَوْسُقِ مِنْ الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ فَقَالَ فَلَا تَفْعَلُوا ازْرَعُوهَا أَوْ أَزْرِعُوهَا

ترجمہ Book - حدیث 2459

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: ناپسندیدہ مزارعت کا بیان حضرت ابو نجاشی (عطا بن صہیب انصاری ؓ) سے روایت ہے، انہوں نے حضرت رافع بن خدیج ؓ کو اپنے چچا حضرت ظہیر (بن رافع بن عدی انصاری ؓ) سے روایت کرتے سنا کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایسے کام سے منع فر دیا جس میں ہمارے لیے آسانی تھی۔ میں نے کہا: جو کچھ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، وہی درست ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اپنے کھیتوں کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ ہم نے کہا: ہم انہیں (پیداوار کے) تیسرے حصے یا چوتھے حصے کے عوض یا گندم اور جو کے چند وسق (مقررہ مقدار) کے عوض کرائے پر دی دیتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایسے نہ کیا کرو، خود کاشت کرو یا کسی کو کاشت کے لیے دے دو۔