Book - حدیث 2458

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي كِرَاءِ الْأَرْضِ الْبَيْضَاءِ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ سَأَلْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ قَالَ كُنَّا نُكْرِي الْأَرْضَ عَلَى أَنَّ لَكَ مَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ وَلِي مَا أَخْرَجَتْ هَذِهِ فَنُهِينَا أَنْ نُكْرِيَهَا بِمَا أَخْرَجَتْ وَلَمْ نُنْهَ أَنْ نُكْرِيَ الْأَرْضَ بِالْوَرِقِ

ترجمہ Book - حدیث 2458

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: خالی زمین کو سونے چاندی (رقم) کے عوض کرائے پر دینا حضرت حنظلہ بن قیس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت رافع بن خدیج ؓ سے مسئلہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم اس شرط پر زمین کرائے پر دیتے تھے کہ جو کچھ اس ٹکڑے میں پیدا ہو، وہ تیرا ہے اور جو کچھ اس ٹکڑے میں پیدا ہو، وہ میرا ہے، تو ہمیں پیداوار کے عوض (اس انداز سے) زمین کرائے پر دینے سے منع کر دیا گیا۔ چاندی (مقرر رقم) کے عوض زمین کرائے پر دینے سے منع نہیں کیا گیا۔