كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ الْمُزَارَعَةِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَخَاهُ فَإِنْ أَبَى فَلْيُمْسِكْ أَرْضَهُ
کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: پیدا وار کے تیسرے اور چوتھے حصے کے عوض کاشت کرنا حضرت ابو ھریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جس کے پاس زمین ہے تو وہ اسے کاشت کرے یا اپنے بھائی کو کاشت کے لیے (بلامعاوضہ ) دے دے ۔ وہ ایسے نہیں کرنا چاہتا تو اپنی زمین اپنے پاس رکھے ۔ ‘‘