كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ الرَّجُلِ يَسْتَقِي كُلُّ دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ، وَيَشْتَرِطُ جَلْدَةً حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كُنْتُ أَدْلُو الدَّلْوَ بِتَمْرَةٍ وَأَشْتَرِطُ أَنَّهَا جَلْدَةٌ
کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل
باب: ایک ڈول کے عوض ایک کجھور معاوضے پر کھیت کو پانی دینا اور کھجور کے عمدہ ہونے کی شرط لگا لینا
حضرت علی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں ایک کھجور کے بدلے میں ایک ڈول پانی نکالتا تھا اور یہ شرط لگا لیتا تھا کہ وہ عمدہ ہو گی۔
تشریح :
1۔ مذکورہ روایت کوہمارےفاضل محقق نےسنداًضعیف قرار دیاہےجبکہ بعض محققین نے اسے حسن قرار دیا ہے بنا بریں کام شروع کرنے سے پہلے اجرت کاتعین کرلینا چاہیے ۔ تفصیل کےلیے دیکھیے (الارواء للالبانی :5؍313۔315)
2۔ مزدوری کےکام یا اس کی اجرت کےبارےمیں مناسب شرطیں مقرر کر لینا جائز ہے ۔