Book - حدیث 2446

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ الرَّجُلِ يَسْتَقِي كُلُّ دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ، وَيَشْتَرِطُ جَلْدَةً ضعیف جداً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَصَابَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَصَاصَةٌ فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا فَخَرَجَ يَلْتَمِسُ عَمَلًا يُصِيبُ فِيهِ شَيْئًا لِيُقِيتَ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى بُسْتَانًا لِرَجُلٍ مِنْ الْيَهُودِ فَاسْتَقَى لَهُ سَبْعَةَ عَشَرَ دَلْوًا كُلُّ دَلْوٍ بِتَمْرَةٍ فَخَيَّرَهُ الْيَهُودِيُّ مِنْ تَمْرِهِ سَبْعَ عَشَرَةَ عَجْوَةً فَجَاءَ بِهَا إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 2446

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: ایک ڈول کے عوض ایک کجھور معاوضے پر کھیت کو پانی دینا اور کھجور کے عمدہ ہونے کی شرط لگا لینا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ کو فاقہ آ گیا۔ حضرت علی ؓ کو اس کا علم ہوا تو وہ کسی کام کی تلاش میں نکلے تاکہ اس کے ذریعے سے کچھ (اجرت) ملے جس سے وہ رسول اللہ ﷺ کو کھانا کھالئیں۔ وہ ایک یہودی کے باغ میں جا پہنچے اور اس کے لیے، ایک ڈول پر ایک کھجور مزدوری کی شرط پر، سترہ ڈول پانی نکالا۔ یہودی نے آپ کو اختیار دیا کہ سترہ عجوہ کھجوریں چن کر لے لیں۔ وہ ان (کھجوروں) کو لے کر اللہ کے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔