Book - حدیث 2441

كِتَابُ الرُّهُونِ بَابُ لَا يَغْلَقُ الرَّهْنُ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَغْلَقُ الرَّهْنُ

ترجمہ Book - حدیث 2441

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل باب: رہن رکھی ہوئی چیز قرض خواہ کی ملکیت نہیں بن سکتی حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رہن رکھی ہوئی شے (مستقل طور پر) قرض خواہ کے پاس نہیں رہے گی۔
تشریح : زمانہ جاہلیت میں یہ رواج تھا کہ اگر مقروض مقررہ وقت پرقرض ادانہ کرتاتورہن رکھی ہوئی چیز قرض خواہ کی ملکیت بن جاتی تھی اوربعدمیں وہ قرض اداکرنے کےباوجود اس چیز کوحاصل نہیں کرسکتا تھا حالانکہ مقررہ وقت کےبعد بھی قرض اداکردیا گیا تورہن رکھی گئی چیز کوواپس نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔ زمانہ جاہلیت میں یہ رواج تھا کہ اگر مقروض مقررہ وقت پرقرض ادانہ کرتاتورہن رکھی ہوئی چیز قرض خواہ کی ملکیت بن جاتی تھی اوربعدمیں وہ قرض اداکرنے کےباوجود اس چیز کوحاصل نہیں کرسکتا تھا حالانکہ مقررہ وقت کےبعد بھی قرض اداکردیا گیا تورہن رکھی گئی چیز کوواپس نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔