Book - حدیث 2429

كِتَابُ الصَّدَقَاتِ بَابُ الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَالْمُلَازَمَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا لَهُ عَلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا فَنَادَى كَعْبًا فَقَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ دَعْ مِنْ دَيْنِكَ هَذَا وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الشَّطْرِ فَقَالَ قَدْ فَعَلْتُ قَالَ قُمْ فَاقْضِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2429

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل باب: قرض (کی عدم ادائیگی ) کی وجہ سے قید کرنا اور ساتھ رہنا حضرت کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے مسجد میں حضرت عبداللہ بن ابو حدرد ؓ سے ان کے ذمے اپنے قرج کی واپسی کا تقاضا کیا۔ ان کی آوازیں بلند ہو گئیں حتی کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں ان کی آوازیں سن لیں۔ نبی ﷺ باہر نکل کر ان کے پاس تشریف لائے اور حضرت کعب ؓ کو آواز دی، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔ آپ نے فرمایا: اپنے قرض میں سے اتنا معاف کر دو۔ اور ہاتھ سے نصف کا اشارہ کیا (آدھا قرض چھوڑ دو۔) انہوں نے کہا: میں نے معاف کیا۔ نبی ﷺ نے (ابن ابو حدرد ؓ سے) فرمایا: اٹھو، اس کا قرض ادا کرو۔
تشریح : 1۔ قرض خواہ مقروض سےقرض کی واپسی کاتقاضا کرسکتاہے۔ 2۔ دوآدمیوں میں کسی بات پرجھگڑا ہوجائے توصلح کرادین چاہیے خاص طورپروہ شخص جس کوجھگڑنے والوں پر کسی قسم کی فضیلت حاصل ہواوراس کی بات مانی جاتی ہوتو اس کےلیے ضروری ہے کہ جھگڑا ختم کرائے۔ 3۔ صلح کےلیے صاحب حق اپنا کچھ حق چھوڑدے توبہت ثواب کی بات ہے ۔ 1۔ قرض خواہ مقروض سےقرض کی واپسی کاتقاضا کرسکتاہے۔ 2۔ دوآدمیوں میں کسی بات پرجھگڑا ہوجائے توصلح کرادین چاہیے خاص طورپروہ شخص جس کوجھگڑنے والوں پر کسی قسم کی فضیلت حاصل ہواوراس کی بات مانی جاتی ہوتو اس کےلیے ضروری ہے کہ جھگڑا ختم کرائے۔ 3۔ صلح کےلیے صاحب حق اپنا کچھ حق چھوڑدے توبہت ثواب کی بات ہے ۔