كِتَابُ الصَّدَقَاتِ بَابُ إِنْظَارِ الْمُعْسِرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل
باب: تنگ دست مقروض کو مہلت دینا
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی تو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اسے آسانی عطا فرمائے گا۔
تشریح :
1۔ اسلام میں معاشرے کےافراد میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کی بہت اہمیت ہے ۔
2۔ تنگ دست مقروض پرآسانی کرنے کامطلب یہ ہےکہ اس سے سختی کے ساتھ مطالبہ نہ کیاجائےاسے مزید مہلت دی جائے یاقرض معاف کردیاجائے۔
3۔ نیکیوں کابدلہ آخرت میں توملتاہی ہے اللہ تعالی دنیا میں بھی اچھا بدلہ عطا فرماتاہے اسی طرح گناہوں کی وجہ سے جس طرح آخرت میں سزاملتی ہے‘دنیا میں بھی اس کے برے اثرات ظاہر ہوتےہیں۔
4۔ اسلام کی اخلاقی تعلیمات پرعمل کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوتاہے جس کے فوائد نیکی کرنے والے کوبھی پہنچتے ہیں ۔