Book - حدیث 2405

كِتَابُ الصَّدَقَاتِ بَابُ الْكَفَالَةِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الزَّعِيمُ غَارِمٌ وَالدَّيْنُ مَقْضِيٌّ

ترجمہ Book - حدیث 2405

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل باب: مقروض کی ضمانت دینا حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فر رہے تھے: ضمانت دینے والے پر تاوان ہو گا اور قرض ادا کیا جائے گا۔
تشریح : 1۔ اگرایک شخص دوسرے کی ضمانت دے کہ وہ یہ قرض اداکردے گا اورہ مطالبےپریامقررہ وقت پرادانہ کرے توضامن کوچاہیے کہ اپنے پاس سےقرض خواہ کوقرض اداکردے‘بعدمیں مقروض سے وصول کرلے۔ 2۔ قرض اداکرناہرحال میں ضروری ہےحتی کہ اگرمقروض فوت ہوجائے تاس کے ترکے میں سےقرض اداکیاجائے گا۔ اگر ترکے سےقرض ادانہ ہوتوسکےتواس کےوارث اداکریں گے۔ 3۔تاوان کامطلب یہ ہے کہ اگرمقروض قرض نہ دے توضامن اپنے پاس سےرقم دےکریہ ذمے داری پوری کرے۔ 1۔ اگرایک شخص دوسرے کی ضمانت دے کہ وہ یہ قرض اداکردے گا اورہ مطالبےپریامقررہ وقت پرادانہ کرے توضامن کوچاہیے کہ اپنے پاس سےقرض خواہ کوقرض اداکردے‘بعدمیں مقروض سے وصول کرلے۔ 2۔ قرض اداکرناہرحال میں ضروری ہےحتی کہ اگرمقروض فوت ہوجائے تاس کے ترکے میں سےقرض اداکیاجائے گا۔ اگر ترکے سےقرض ادانہ ہوتوسکےتواس کےوارث اداکریں گے۔ 3۔تاوان کامطلب یہ ہے کہ اگرمقروض قرض نہ دے توضامن اپنے پاس سےرقم دےکریہ ذمے داری پوری کرے۔