Book - حدیث 2401

كِتَابُ الصَّدَقَاتِ بَابُ الْوَدِيعَةِ حسن حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ الْأَنْمَاطِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ الْمُثَنَّى عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أُودِعَ وَدِيعَةً فَلَا ضَمَانَ عَلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 2401

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل باب: امانت کا بیان حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کے پاس امانت رکھی گئی ہو (اور وہ اتفاقا ضائع ہو جائے) تو اس پر تاوان نہیں ہو گا۔
تشریح : 1۔ کسی کو جو چیز حفاظت کےلیے دی جاتی ہے اسے ودیعۃ کہتےہیں ۔ 2۔ کسی کی امانت کی حفاظت کرنا اور جان بوجھ کر اس میں خیانت نہ کرنا مومنوں کی صفت ہے ۔ 3۔ اگر امانت سنبھالنے والےکی غفلت کی وجہ سے چیز ضائع ہوجائے تواس کا بدل اداکرنا چاہیے اور اگر اس کے ضائع ہونے میں اس کی غفلت کادخل نہ ہوتو وہ ذمہ دار نہیں ہو گا ۔ 4۔ مذکورہ روایت کوبعض محققین نے حسن قرار دیاہے ۔ مزید دیکھیے (الارواء رقم:1547‘والصحیحۃ رقم :2315) 1۔ کسی کو جو چیز حفاظت کےلیے دی جاتی ہے اسے ودیعۃ کہتےہیں ۔ 2۔ کسی کی امانت کی حفاظت کرنا اور جان بوجھ کر اس میں خیانت نہ کرنا مومنوں کی صفت ہے ۔ 3۔ اگر امانت سنبھالنے والےکی غفلت کی وجہ سے چیز ضائع ہوجائے تواس کا بدل اداکرنا چاہیے اور اگر اس کے ضائع ہونے میں اس کی غفلت کادخل نہ ہوتو وہ ذمہ دار نہیں ہو گا ۔ 4۔ مذکورہ روایت کوبعض محققین نے حسن قرار دیاہے ۔ مزید دیکھیے (الارواء رقم:1547‘والصحیحۃ رقم :2315)