Book - حدیث 2391

كِتَابُ الصَّدَقَاتِ بَابُ الرُّجُوعِ فِي الصَّدَقَةِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الَّذِي يَتَصَدَّقُ ثُمَّ يَرْجِعُ فِي صَدَقَتِهِ مَثَلُ الْكَلْبِ يَقِيءُ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَأْكُلُ قَيْئَهُ

ترجمہ Book - حدیث 2391

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل باب: صدقہ دے کر واپس لینا حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص صدقہ دے کر اپنا صدقہ واپس لے لیتا ہے، اس کی مثال کتے کی سی ہے جو قے کرتا ہے، پھر پلٹ کر اپنی قے کھا لیتا ہے۔
تشریح : 1۔صدقہ کرنا بہت بڑی نیکی ہےاورصدقہ کرکے واپس لینا اسے کالعدم کرنے کے مترادف ہے اوراپنی نیکی ضائع کرنا بہت بری بات ہے ۔ 2۔ کتےسے تشبیہ دینے سے معلوم ہوتاہے کہ بہ بہت براکام ہے‘اس لیے اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیئے ۔ 1۔صدقہ کرنا بہت بڑی نیکی ہےاورصدقہ کرکے واپس لینا اسے کالعدم کرنے کے مترادف ہے اوراپنی نیکی ضائع کرنا بہت بری بات ہے ۔ 2۔ کتےسے تشبیہ دینے سے معلوم ہوتاہے کہ بہ بہت براکام ہے‘اس لیے اس سے مکمل پرہیز کرنا چاہیئے ۔