Book - حدیث 2384

كِتَابُ الْهِبَاتِ بَابُ الرُّجُوعِ فِي الْهِبَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ خِلَاسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يَعُودُ فِي عَطِيَّتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ أَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ فَأَكَلَهُ

ترجمہ Book - حدیث 2384

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل باب: ہبہ کرکے واپس لینا حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنا عطیہ واپس لیتا ہے، وہ کتے کی طرح ہے، جو کھاتا رہتا ہے، جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے کو دوبارہ کھانے لگ جاتا ہے۔