Book - حدیث 2381

كِتَابُ الْهِبَاتِ بَابُ الْعُمْرَى صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ الْعُمْرَى لِلْوَارِثِ

ترجمہ Book - حدیث 2381

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل باب: عمریٰ کا بیان حضرت زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے عمری کو وارث کے لیے قرار دیا۔
تشریح : جوچیزکسی کوعمربھر کے لیے دی گئی وفات کےبعد وہ دینے والے کو واپس نہیں ملے گی بلکہ جس طرح مرنے الے کی باقی جائیداد اس کے وارثوں میں تقسیم ہوگی‘ اس انداز سےملنے والی چیز بھی ترکے میں شامل ہوکر اس کے وارثوں میں تقسیم ہوجائے گی کیونکہ شرعا یہ چیز ہبہ کےحکم میں ہے‘لہذا وصول کرنےوالے کی جائز ملکیت شمار ہوگی ۔ جوچیزکسی کوعمربھر کے لیے دی گئی وفات کےبعد وہ دینے والے کو واپس نہیں ملے گی بلکہ جس طرح مرنے الے کی باقی جائیداد اس کے وارثوں میں تقسیم ہوگی‘ اس انداز سےملنے والی چیز بھی ترکے میں شامل ہوکر اس کے وارثوں میں تقسیم ہوجائے گی کیونکہ شرعا یہ چیز ہبہ کےحکم میں ہے‘لہذا وصول کرنےوالے کی جائز ملکیت شمار ہوگی ۔