Book - حدیث 2380
كِتَابُ الْهِبَاتِ بَابُ الْعُمْرَى صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ فِيهَا فَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ
ترجمہ Book - حدیث 2380
کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل باب: عمریٰ کا بیان حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فر رہے تھے: جس نے کسی شخص کو عمری کے طور پر کچھ دیا تو وہ اس (وصول کرنے والے) کا اور اس کے بچوں کا ہے۔ عمری کرنے والے کی بات سے اس میں اس کا حق ختم ہو گیا، وہ چیز اس کی ہے جسے عمر بھر کے لیے دی گئی، اور اس کی اولاد کے لیے ہے۔