Book - حدیث 2379

كِتَابُ الْهِبَاتِ بَابُ الْعُمْرَى حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عُمْرَى فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ

ترجمہ Book - حدیث 2379

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل باب: عمریٰ کا بیان حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عمری کچھ نہیں۔ جس کو عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی، وہ اسی کی ہو گئی۔
تشریح : 1۔اہل عرب بعض اوقات کسی پراحسان کرتےہوئے اسےکہہ دیتےتھے:’’میں تمھیں اپنے اس گھر میں زندگی بھررہنے کی اجازت دیتاہوں ۔‘‘مطلب یہ ہوتا تھا کہ تمھاری وفات کےبعد یہ گھر دوبارہ مجھے یامیرے وارثوں کامل جائےگا۔ اسے عمرہ کہتےتھے۔ 2۔ رسول اللہﷺ نےعمرہ کوعام بہہ کےحکم میں کردیا۔ اب ایک چیز جسے دے دی گئی وہ اسی کی ہوگئی ۔ اس پریہ شرط لگانا درست نہیں کہ تمھارے مرنےکےبعد مجھے واپس مل جائے گی ۔ 1۔اہل عرب بعض اوقات کسی پراحسان کرتےہوئے اسےکہہ دیتےتھے:’’میں تمھیں اپنے اس گھر میں زندگی بھررہنے کی اجازت دیتاہوں ۔‘‘مطلب یہ ہوتا تھا کہ تمھاری وفات کےبعد یہ گھر دوبارہ مجھے یامیرے وارثوں کامل جائےگا۔ اسے عمرہ کہتےتھے۔ 2۔ رسول اللہﷺ نےعمرہ کوعام بہہ کےحکم میں کردیا۔ اب ایک چیز جسے دے دی گئی وہ اسی کی ہوگئی ۔ اس پریہ شرط لگانا درست نہیں کہ تمھارے مرنےکےبعد مجھے واپس مل جائے گی ۔