Book - حدیث 2376

كِتَابُ الْهِبَاتِ بَابُ الرَّجُلِ يَنْحَلُ وَلَدَهُ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَخْبَرَاهُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ أَبَاهُ نَحَلَهُ غُلَامًا وَأَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشْهِدُهُ فَقَالَ أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَهُ قَالَ لَا قَالَ فَارْدُدْهُ

ترجمہ Book - حدیث 2376

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام ومسائل باب: آدمی کا اپنی اولاد کو کچھ ہبہ کرنا حضرت نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں ایک غلام ہبہ کیا۔ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ آپ کو اس پر گواہ بنا لیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیا تم نے اپنی تمام اولاد کو یہی کچھ دیا ہے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں۔ آپ نے فرمایا: پھر اسے واپس لے لو۔
تشریح : 1۔ اولاد سے برابراسلوک کرنا چاہتے۔ روز مرہ کی ضروریات میں برابری یہ ہے کہ ہر ایک کواس کی ضرورت کےمطابق دیاجائے‘ مثلا:جس بچے کولباس کی ضرورت ہواسےلباس مہیا کیاجائے ۔ جسے علاج کی ضرورت ہواس کاعلاج کرایاجائے۔ اس کے علاوہ عطیات میں برابر ضروری ہے ۔ 2۔ وراثت میں لڑکے اورلڑکی کےحصے میں فرق ہےلیکن عطیے میں یہ فرق نہیں ۔ 3۔ خریدوفروخت کی طرح قیمتی چیز ہبہ کرتے وقت بھی گواہ بنا لینا مناسب ہے ۔ 4۔ اولاد سےبرابر حسن سلوک کایہ فائدہ ہےکہ سب بچوں کےدل میں والدین کی محبت برابر ہو گی لہذا وہ بھی برابر احترام اورخدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔ 5۔ شرعی حکم بیان کرکے اس کی حکم بھی بیان کردینے کایہ فائدہ ہے کہ سائل مطمئن ہوجاتاہےاورخوشی سےاس پرعمل کرتاہے۔ 6۔والدین اپنی اولاد کوبہہ کی ہوئی چیز واپس لےسکتے ہیں ۔ 7۔ اگر لاعلمی میں کوئی ایسا کام ہوجائے جوشرعا ممنوع ہوتو اس کی ہرممکن تلافی کرنا ضروری ہے۔ 1۔ اولاد سے برابراسلوک کرنا چاہتے۔ روز مرہ کی ضروریات میں برابری یہ ہے کہ ہر ایک کواس کی ضرورت کےمطابق دیاجائے‘ مثلا:جس بچے کولباس کی ضرورت ہواسےلباس مہیا کیاجائے ۔ جسے علاج کی ضرورت ہواس کاعلاج کرایاجائے۔ اس کے علاوہ عطیات میں برابر ضروری ہے ۔ 2۔ وراثت میں لڑکے اورلڑکی کےحصے میں فرق ہےلیکن عطیے میں یہ فرق نہیں ۔ 3۔ خریدوفروخت کی طرح قیمتی چیز ہبہ کرتے وقت بھی گواہ بنا لینا مناسب ہے ۔ 4۔ اولاد سےبرابر حسن سلوک کایہ فائدہ ہےکہ سب بچوں کےدل میں والدین کی محبت برابر ہو گی لہذا وہ بھی برابر احترام اورخدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔ 5۔ شرعی حکم بیان کرکے اس کی حکم بھی بیان کردینے کایہ فائدہ ہے کہ سائل مطمئن ہوجاتاہےاورخوشی سےاس پرعمل کرتاہے۔ 6۔والدین اپنی اولاد کوبہہ کی ہوئی چیز واپس لےسکتے ہیں ۔ 7۔ اگر لاعلمی میں کوئی ایسا کام ہوجائے جوشرعا ممنوع ہوتو اس کی ہرممکن تلافی کرنا ضروری ہے۔