کِتَابُ الشَّهَادَاتِ بَابُ كَرَاهِيَةِ الشَّهَادَةِ لِمَنْ لَمْ يَسْتَشْهِدْ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ قَالَ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَبْدُرُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ
کتاب: گواہی سے متعلق احکام ومسائل
باب: جس سے گواہی طلب نہ کی جائے اس کا گواہی دینا مکروہ ہے
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا: کون لوگ بہتر ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے زمانے کے (مومن) افراد، پھر جو ان سے متصل ہوں گے، پھر جو ان سے متصل ہوں گے، پھر ایسے لوگ آ جائیں گے جن کی گواہی ان کی قسم سے پہلے اور ان کی قسم ان کی گواہی سے پہلے آئے گی۔
تشریح :
1’’قرن‘‘سےمراد ایک زمانے کےلوگ یعنی ایک نسل کےلوگ ہوتےہیں ۔ یہاں قرن اول سےمراد صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی جماعت ان سےمتصل لوگوں سےمراد تابعین عظام اوران سے متصل لوگوں سےرمراد تبع تابعین حضرات ہیں ۔
2۔صحابئہ کرام رضی اللہ عنہم امت کےافضل ترین افراد ہیں ادنی سےادنی درجےکاصحابی افضل ترین تابعی سےافضل ہے۔
3۔ صحابہ تابعین اورتبع تابعین کامقام بعد کےتمام افراد سےبلند ہے۔
4۔ گواہی اورقسم بہت اہم اورنازک ذمے داری ہے۔ جھوٹی گواہی کی وجہ سے لوگوں کےفیصلے غلط ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کسی کاحق دوسرے کومل جاتاہے اورحق دارمحروم رہ جاتا ہے۔ اسی طرح جھوٹی قسم کی وجہ سے جھوٹ پراعتبار کیاجاتاہے جس کے نتیجے میں بہت سی ناانصافیاں واقع ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ جھوٹی قسم کھانا اللہ کی شان میں گستاخی بھی ہے۔
5۔ قسم اورگواہی ایک دوسرے سےجلد آنے کا مطلب یہ ہےکہ انھیں اس کی اہمیت اورنزاکت کا احساس نہیں ہوگا‘لہذا بلاتکلف سچی جھوٹی قسمیں کھائیں گے‘خاص طورپرگواہی دیتےوقت جھوٹی قسمیں کھانے میں باک محسوس نہیں کریں گے ۔ یہ بہت بری عادت ہے۔