كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ مَنْ بَلَّغَ عِلْمًا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِيُّ، عَنْ مُعَانِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا، ثُمَّ بَلَّغَهَا عَنِّي، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرِ فَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ»
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: علم کی باتیں دوسروں تک پہنچانے والے کی فضیلت سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے جس نے میرا کلام سنا ، اسے یاد رکھا، پھر میری طرف سے (روایت کرتے ہوئے) اسے( دوسروں تک) پہنچادیا۔ بعض لوگوں کے پاس فقہ( اور علم) کی بات ہوتی ہے اور وہ خوف فقہ نہیں ہوتے۔ بعض لوگ فقہ کی بات اپنے سے زیادہ فقیہ آدمی تک پہنچا دیتے ہیں۔‘‘